12 جولائی، 2014

اسمارٹ فون اردو سانچہ

یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ انٹر نیٹ استعال کرنے کے لیے اسمارٹ فون اور ٹیب کا استعمال بہت تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ صرف پاکستان میں ہی 2014 کے اختتام تک 85 فیصد ٹریفک اسمارٹ فون سے آئے گا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بلاگ جدید اسمارٹ فونز  سے ہم آہنگ ہو اور آپ زیادہ سے زیادہ ٹریفک حاصل کرسکیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بلاگ کی تھیم کو اپ گریڈ کریں یا ایسی تھیم استعمال کریں جو اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہوں۔

ایسی ویب سائٹ جو پی سی، ٹیب اور اسمارٹ فون کے مطابق خود کو ڈھال لیتی ہوں ان کے لیے  Responsive کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

عموماً نئی تھیم Responsive  ہی آرہی ہیں۔

ان ہی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے  بلاگ اسپاٹ/بلاگر کے لیے ایک سادہ مگر دلکش تھیم پیش خدمت ہے۔


 تھیم ڈاونلوڈ کیجئے

نمایاں خصوصیات:

سادہ اور پڑھنے میں آسان ہے۔
اسمارٹ فون، ٹیب اور پی سی سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
کم سائز اور لوڈ ہونے میں کم ریسورسز استعمال کرنے کی وجہ سے کم بیٹری خرچ کرتی ہے۔

اگر آپ تھوڑی بہت ایچ ٹی ایم ایل کی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں تو رنگوں سے لیکر لے آوٹ تک بہت کچھ تبدیل کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ فون اردو سانچہ یہاں سے ڈاونلوڈ کیجئے


تھیم کے رنگ، فونٹ یا کسی چیز میں تبدیلی کروانا چاہتے ہوں تو فیس بک پر رابطہ کریں۔


3 تبصرے:

  1. بہت ہی بہتیرین تھیم ہے۔ اس مین widget کا آپشن بھی ہو تو مزا آجائے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جناب آپ کو تھیم پسند آئی یہ جان کر خوشی ہوئی۔ آپ کی تجویز سر آنکھوں پر۔
      یہ تھیم اسمارٹ ڈیوائسز کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ اگر ہم سائڈ بار میں widget کا آپشن دیں تو اچھا نہیں لگے گا۔ البتہ فوٹر میں جہاں لنکس ہیں وہاں widget کا آپشن دیا گیا ہے۔ آپ باآسانی اس میں اپنی پسند کے widget لگا سکتے ہیں۔

      حذف کریں
  2. ماشااللہ سر جی آپ کی یہ تھیم بہت ہی پیارے ہے میں اس کو اپنے بلاگ پر اپلائی کرنا چاہوں گا
    اس کے لیے مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت ہے.

    جواب دیںحذف کریں